News Logo
صفحہ اول میگزین روبرو ای پیپر

Follow Us

صحت

کراچی میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا

Tuesday, 13 October 2026

11 ویوز
کراچی میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا

کراچی میں منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس سامنے آ گیا، 50 سال کے مشتبہ مریض کا تعلق نوابشاہ سے ہے۔ذرائع کے مطابق مریض کو گزشتہ روز کراچی کے جناح ہسپتال لایا گیا تھا، جہاں اس میں منکی پاکس سے مشابہ علامات پائی گئیں، بعد ازاں مریض کو مزید تشخیص اور علاج کے لیے جناح ہسپتال سے سندھ انفیکشیئس ڈیزیزز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریض میں منکی پاکس کی تصدیق کے لیے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، جن کے نتائج آنے کے بعد حتمی صورتحال واضح ہوگی۔مریض کے اہلخانہ کے مطابق اسے پہلے سے گردوں کا مرض لاحق ہے جبکہ مریض کی بیرونِ ملک سفر کی کوئی تاریخ نہیں ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق رواں سال سندھ میں منکی پاکس کے 40 سے زائد کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

آگے شیئر کریں:

تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!

تبصرہ کریں

مزید صحت کی نیوز