News Logo
صفحہ اول میگزین روبرو ای پیپر

Follow Us

صحت

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 142 کیسز رپورٹ

Tuesday, 13 October 2026

13 ویوز
خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 142 کیسز رپورٹ

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید 142 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 912 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اس وقت ڈینگی کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 174 ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں اب تک ڈینگی سے متاثرہ 2 ہزار 738 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق کوہاٹ ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے، جہاں مریضوں کی مجموعی تعداد 1 ہزار 824 تک پہنچ گئی ہے، پشاور میں ڈینگی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 419 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق بنوں میں 122، ضلع خیبر میں 101، ہری پور میں 77 جبکہ چارسدہ میں 54 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے باعث اب تک کسی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی۔

آگے شیئر کریں:

تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!

تبصرہ کریں

مزید صحت کی نیوز