امریکا: پولیو جیسی بیماری کا سبب بننے والا وائرس بچوں میں پھیلنے لگا
Wednesday, 07 October 2026
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک ایسا سانس کا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جو نایاب صورتوں میں بچوں میں پولیو جیسی بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق انٹرو وائرس ڈی68 (EV-D68) کی مقدار بے ایریا کے مختلف علاقوں میں مسلسل بڑھ رہی ہے، جن میں پالو آلٹو، ناپا، جنوب مشرقی سان فرانسسکو اور سان رافیل شامل ہیں۔ اس حوالے سے اعداد و شمار شہری گندے پانی میں مختلف وائرسز کے آثار کی نگرانی کرنے والے ادارے وایسٹ واٹر اسکین کے ہیں۔ ای وی-ڈی68، 100 سے زائد نانأپولیو انٹرو وائرسز میں سے ایک ہے۔ یہ وائرس عام طور پر موسمِ گرما کے اختتام اور خزاں کے آغاز میں زیادہ پھیلتا ہے۔ اس کی عام علامات نزلہ زکام جیسی ہوتی ہیں، جن میں کھانسی، سانس لینے میں دشواری اور سانس کے دوران سیٹی جیسی آواز شامل ہیں۔امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے مطابق وائرس سے متاثرہ بچوں کو بخار بھی ہو سکتا ہے جبکہ بعض کیسز میں سانس لینے میں شدید دشواری یا نمونیا جیسی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔
تبصرے
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!
تبصرہ کریں