News Logo
صفحہ اول میگزین روبرو ای پیپر

Follow Us

پاکستان

پراسکیوٹر جنرل پنجاب کی ڈی پی او چنیوٹ کو بہترین کارکردگی پر اعزازی شیلڈ پیش

Thursday, 17 September 2026

24 ویوز
پراسکیوٹر جنرل پنجاب کی ڈی پی او چنیوٹ کو بہترین کارکردگی پر اعزازی شیلڈ پیش

پراسکیوٹر جنرل پنجاب چودھری عرفان صادق تارڑ سے ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے ملاقات کی، جس میں مقدمات کی تفتیش، چالان بروقت عدالتوں میں جمع کروانے اور پراسیکیوشن کے نظام کو مزید مؤثر بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے چودھری عرفان صادق تارڑ کو پراسکیوٹر جنرل پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران ڈی پی او چنیوٹ نے زیر التوا مقدمات کے چالان سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چنیوٹ میں تمام مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں میں جمع کروائے جا چکے ہیں۔

پراسکیوٹر جنرل پنجاب چودھری عرفان صادق تارڑ نے تفتیش کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں میں پیش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان مؤثر رابطے سے مقدمات کی پیروی اور انصاف کی فراہمی کے عمل کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

چودھری عرفان صادق تارڑ نے چنیوٹ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف کو خراج تحسین پیش کیا۔

آگے شیئر کریں:

تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!

تبصرہ کریں

مزید پاکستان کی نیوز