News Logo
صفحہ اول میگزین روبرو ای پیپر

Follow Us

پاکستان

خیبر پختونخوا میں نظام مفلوج تھا، قانون کے دائرے میں عوام کیلئے اقدامات کریں گے: شزا فاطمہ

Tuesday, 13 October 2026

12 ویوز
خیبر پختونخوا میں نظام مفلوج تھا، قانون کے دائرے میں عوام کیلئے اقدامات کریں گے: شزا فاطمہ

 وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں نظام مفلوج ہو گیا تھا، آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر عوام کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔   شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ آج ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مختلف امور اور ایجنڈاز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جب کہ اقوام متحدہ میں ہونے والی کامیابیوں اور ایمرجنسی سے متعلق معاملات بھی زیرِ بحث آئیں گے۔ اُنہوں نے خیبر پختونخوا میں صحت کی سہولیات کی صورت حال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے اور لوگوں کو علاج معالجے کے لیے راولپنڈی آنا پڑتا ہے۔ وفاقی وزیر نے سوال اٹھایا کہ خیبر پختونخوا میں یونیورسٹی، اسپتال اور ڈیم کہاں ہیں؟ 13 سال سے صوبے میں حکومت کرنے والوں نے اس عرصے کے دوران کیا کام کیا؟ شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں نظام مفلوج ہو چکا تھا، صوبے کے معاملات کے حوالے سے ’ری بوٹ‘ کی اصطلاح استعمال نہیں کریں گی، تاہم آئین اور قانون کی حدود میں رہتے ہوئے خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے جو ضروری ہوا، وہ اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مختلف امور پر گفتگو ہو گی جس میں اقوام متحدہ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں اور ایمرجنسی سے متعلق معاملات بھی شامل ہوں گے۔

 

آگے شیئر کریں:

تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!

تبصرہ کریں

مزید پاکستان کی نیوز