ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں سے بات چیت نہیں ہوگی: وزیراعلیٰ بلوچستان
Saturday, 12 September 2026
کوئٹہ میں ویڈیو لنک کے ذریعے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ صوبے میں آخری دہشت گرد کی موجودگی تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ سول اور عسکری قیادت اس معاملے پر متفق اور یکسو ہے، دہشت گردی کے خلاف پالیسی میں کوئی ابہام یا کنفیوژن نہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا صوبائی حکومت کے مؤقف اور پالیسی ترجیحات کی وضاحت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز مشکل اور نامساعد حالات کے باوجود فرائض انجام دے رہی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاستی ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں سے کسی صورت بات چیت نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سول اور عسکری قیادت کے درمیان مکمل اتفاق رائے موجود ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کنفیوژن نہیں۔
تبصرے
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!
تبصرہ کریں