کھیل
وزیراعظم آزادکشمیر نے عادل قریشی کو سپورٹس، کلچر اینڈ یوتھ افیئرز کا سیاسی معاون مقرر کر دیا
Tuesday, 13 October 2026
4 ویوز
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی نے عادل قریشی کو سیاسی معاون ہمراہ وزیراعظم برائے سپورٹس، کلچر اینڈ یوتھ افیئرز تعینات کر دیا ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم نے عادل قریشی کو تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ انہوں نے وزیراعظم سیکرٹریٹ مظفرآباد میں کارکنان کی موجودگی میں وصول کیا، عادل قریشی کی تعیناتی پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادکشمیر کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
تبصرے
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!
تبصرہ کریں