کھیل
وفاقی وزیر عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
Tuesday, 13 October 2026
11 ویوز
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ سے قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ملاقات کی۔وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات میں تفصیلی گفتگو ہوئی، شاہین آفریدی کی پاکستان کرکٹ کیلئے خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے ہمیشہ بھرپور عزم اور لگن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی مستقبل میں مزید کامیابیوں کیلئے دعاگو ہوں۔
تبصرے
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!
تبصرہ کریں