News Logo
صفحہ اول میگزین روبرو ای پیپر

Follow Us

کھیل

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں حسن نواز کی برتری

Wednesday, 07 October 2026

9 ویوز
آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں حسن نواز کی برتری


 قومی ٹیم کے اُبھرتے ہوئے بیٹر حسن نواز نے 62 درجہ ترقی پاتے ہوئے 49 ویں نمبر پر جگہ حاصل کرلی ہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ جاری کردی ہے۔ آئی سی سی رینکنگ کے مطابق پہلے نمبر پر بھارت کے ایشان کشن اور ابھیشیک شرما بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی کپتان صاحبزادہ فرحان کا تیسرا نمبر ہے۔ صائم ایوب ایک درجہ ترقی کی بدولت 38 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ انگلش بیٹرز ہیری بروک اور جوز بٹلر بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں، بھارت کے شریاش ایئر 18 درجہ ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ تلک ورما ایک درجے تنزلی کے بعد 10 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ آئی سی سی بولرز کی رینکنگ میں افغان بولر راشد خان نے پاکستانی اسپنر ابرار احمد سے پہلی پوزیشن چھینتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ ابرار احمد دوسرے نمبر پر چلے گئے اور تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے ایڈم زمپا موجود ہیں۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی آلراؤنڈرز کی فہرست میں زمبابوے کے سکندر رضا کا پہلا نمبر جبکہ صائم ایوب دوسرے اور انگلینڈ کے ول جیکس تیسرے نمبر پر ہیں۔

آگے شیئر کریں:

تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!

تبصرہ کریں

مزید کھیل کی نیوز