کھیل
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولرز ڈیولپمنٹ کیمپ کا پہلا مرحلہ مکمل
Saturday, 29 August 2026
11 ویوز
24 سے 28 اگست تک جاری رہنے والے کیمپ میں قومی وائٹ بال اسسٹنٹ کوچ ایشلے نوفکے نے بھی فاسٹ بولرز کی تکنیک پر خصوصی توجہ دی۔
کیمپ کے آخری روز پاکستان وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے شرکت کی اور کیمپ میں شامل ایمرجنگ پیسرز کا نیٹس میں بغور جائزہ لیا۔
مائیک ہیسن نے بولرز کو مفید مشورے بھی دیے۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے بھی کیمپ کے آخری روز کھلاڑیوں سے ملاقات کی، پشاور ریجن کے ابوذر کو کیمپ کا بہترین بولر جبکہ رضا اللّٰہ کو بولر آف دی کیمپ کا ایوارڈ دیا گیا۔
بولرز ڈیولپمنٹ کیمپ کے دوسرے مرحلے میں 8 اسپنرز 31 اگست سے 4 ستمبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کریں گے۔
تبصرے
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!
تبصرہ کریں