News Logo
صفحہ اول میگزین روبرو ای پیپر

Follow Us

کھیل

آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، کیمرون گرین جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

Wednesday, 07 October 2026

19 ویوز
آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، کیمرون گرین جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر


سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے آل راؤنڈر کیمرون گرین پیٹ کی تکلیف کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف ڈربن میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔آسٹریلوی ٹیم انتظامیہ کو امید ہے کہ وہ سیریز کے اگلے میچز میں بطور بلے باز ایکشن میں واپس آسکتے ہیں تاہم ان کے بولنگ کرنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔گرین کو پوچفسٹروم میں آخری ون ڈے کے دوران انجری ہوئی تھی جب کوربن بوش کے خلاف تین گیندوں کے مختصر اسپیل میں انہیں پیٹ پر گیند لگی، بعد ازاں انہوں نے چھکا لگایا لیکن فوراً ہی آؤٹ ہوگئے۔آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میک ڈونلڈ کے مطابق گرین کی بحالی کا عمل مثبت انداز میں جاری ہے، تاہم ٹیم ان کی واپسی میں کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی۔ان کا کہنا تھا کہ گرین کی واپسی کی صورت میں توجہ صرف بیٹنگ پر ہوگی۔گرین کی عدم دستیابی آسٹریلیا کے لیے بڑا نقصان ہے کیونکہ وہ حالیہ عرصے میں اچھی فارم میں تھے۔

آگے شیئر کریں:

تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!

تبصرہ کریں

مزید کھیل کی نیوز