کھیل
پی سی بی کا بڑا فیصلہ، پاکستان چیمپئنز کو ڈبلیو سی ایل میں شرکت سے روک دیا
Saturday, 03 October 2026
20 ویوز
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈبلیو سی ایل کے لیے پاکستان چیمپئنز کو ایونٹ میں شرکت سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی اپنے گزشتہ سال والے موقف پر قائم ہے اور پاکستان چیمپئنز کو این او سی دینے سے منع کردیا گیا ہے۔
پاکستان چیمپئنز آج بنگلہ دیش کے خلاف میچ بھی نہیں کھیلے گی، پی سی بی نے پاکستان چیمپئنز کو ایک ہفتہ قبل این او سی دینے سے منع کردیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان چیمپئنز کے تمام کھلاڑی دبئی میں موجود ہیں، پاکستان چیمپئنز سے گزشتہ سال بھارت نے کھیلنے سے انکار کیا تھا۔
بھارت کے انکار کے بعد پی سی بی نے سیزن تھری کے لیے پاکستان چیمپئنز کو این او سی جاری نہیں کیا۔
تبصرے
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!
تبصرہ کریں