News Logo
صفحہ اول میگزین روبرو ای پیپر

Follow Us

کھیل

مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سرفراز احمد

Saturday, 29 August 2026

11 ویوز
مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سرفراز احمد

ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ یہ ہماری ٹیم ہے اور پاکستان کے بہترین کھلاڑی اس کا حصہ ہیں، ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ بیٹنگ میں اچھا کرتے ہیں، تو بولنگ خراب ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد رضوان ،سعود شکیل اور سلمان علی آغا نے پرفارم بھی کیا ہے، لیکن آج رنز نہیں کر رہے، تو بطور ہیڈ کوچ ان کے ساتھ کھڑا ہوں، سیریز کے بعد بیٹھیں گے، بات کریں گے، پھر طے کریں گے، کس کو رکھنا ہے، کس کو نکالنا ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں، بلے بازی میں مسائل ہیں، یہ سارے اچھے لڑکے ہیں، بہت محنت کر رہے ہیں ، افسوس نتائج ہمارے حق میں نہیں آرہے، لیکن ہم کو اس حقیقت کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایک پیشہ ورانہ ٹیم ہے، اگر اسے بین الاقوامی سطح پر اپنا تشخص عالمی معیار کے مطابق رکھنا ہے، تو لڑکوں کو پرفارم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں جانا ہوگا، اپنی خامیوں پر کام کرنا ہوگا، یہ ضروری ہے، جہاں تک رہی ٹیم کی پرفارمنس تو بطور ہیڈ کوچ میں مکمل ذمہ داری قبول ک٫رتا ہوں، کسی کو موردالزام نہیں ٹھہراؤں گا۔

آگے شیئر کریں:

تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!

تبصرہ کریں

مزید کھیل کی نیوز