News Logo
صفحہ اول میگزین روبرو ای پیپر

Follow Us

کھیل

ایشین گیمز: سری لنکا نے بنگلا دیش کو شکست دیکر کانسی کا تمغہ جیت لیا

Saturday, 03 October 2026

19 ویوز
ایشین گیمز: سری لنکا نے بنگلا دیش کو شکست دیکر کانسی کا تمغہ جیت لیا

اپان میں جاری ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں سری لنکا نے بنگلا دیش کو 63 رنز سے شکست دے کر برانز میڈل اپنے نام کرلیا۔کاروگی اسپورٹس پارک میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ تھرندو رتھنائیکے نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان سہان ارچیگے نے 33 رنز بنائے۔

بنگلادیشی ٹیم 166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار رہی اور 17.3 اوورز میں 102 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے نوان تھشارا، تھرندو رتھنائیکے اور وجے کانتھ ویاسکانتھن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ونجو ساہان نے بھی 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ سری لنکا نے ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے برانز میڈل اپنے نام کرلیا۔

آگے شیئر کریں:

تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!

تبصرہ کریں

مزید کھیل کی نیوز