News Logo
صفحہ اول میگزین روبرو ای پیپر

Follow Us

کھیل

معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی

Saturday, 29 August 2026

10 ویوز
معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی

ریسکیو ٹیم کے ذرائع کے مطابق سوات کے معروف مقامی کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی دشوار گزار پہاڑی چوٹی سے کئی دنوں کی جدوجہد کے بعد آخر کار مل گئی، سید علی شاہ 31 روز قبل فلک سیر کی پہاڑی چوٹی سر کرنے کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈرون کے ذریعے سرچ آپریشن کے دوران سید علی شاہ کی میت کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، دشوار گزار اور بلند پہاڑی مقام کے باعث میت کو نیچے منتقل کرنا انتہائی مشکل قرار دیا جا رہا ہے۔

اہل علاقہ اور مقامی افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سید علی شاہ کی میت کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرکے فوری طور پر آبائی علاقے منتقل کیا جائے۔

دوسری جانب اہل علاقہ نے حکومت سے میت کی منتقلی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔ 

آگے شیئر کریں:

تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!

تبصرہ کریں

مزید کھیل کی نیوز