ٹیکنالوجی
قدرتی آفات میں پھنسے افراد تک ادویات پہنچانے کیلئے سائبورگ کاکروچ تیار
Saturday, 29 August 2026
12 ویوز
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خصوصی کیمروں اور انجیکشن آلات سے لیس ان کاکروچز کو ’پیرا بورگز‘ کا نام دیا گیا ہے، ان کاکروچز کے اعصابی نظام میں الیکٹروڈز نصب کر کے دور سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
محققین کے مطابق یہ کاکروچ تنگ اور دشوار راستوں سے گزر کر متاثرہ افراد تک پہنچ سکتے ہیں، تجربات میں دوا پہنچانے کی کامیابی کی شرح 72 فیصد جبکہ قریبی فاصلے سے 95 فیصد رہی۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ان سائبورگ کاکروچز زلزلوں، عمارتیں گرنے، سانپ کے کاٹنے اور دیگر ہنگامی حالات میں جانیں بچانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تبصرے
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!
تبصرہ کریں