ٹیکنالوجی
واٹس ایپ کا 4 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان
Monday, 27 July 2026
23 ویوز
نئی اپ ڈیٹ کے تحت اب صارفین آئی پیڈ پر براہِ راست واٹس ایپ اکاؤنٹ بنا سکیں گے اور اس کیلئے پہلے کسی موبائل فون سے لنک کرنا ضروری نہیں ہوگا، صارفین آئی پیڈ پر ہی رجسٹریشن مکمل کر کے فوری طور پر واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے جس سے ایپ کا استعمال مزید آسان ہو جائے گا۔
واٹس ایپ نے ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو کیلئے بھی نئی سہولیات شامل کی ہیں۔
اب صارفین گاڑی چلاتے ہوئے ہینڈز فری انداز میں پیغامات سن اور ان کا جواب دے سکیں گے، کالز کر سکیں گے، کال ہسٹری دیکھ سکیں گے اور پسندیدہ رابطوں تک گاڑی کی سکرین سے آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں گے۔
تبصرے
ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!
تبصرہ کریں