News Logo
صفحہ اول میگزین روبرو ای پیپر

Follow Us

دنیا

جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال

Tuesday, 13 October 2026

5 ویوز
جرمن چانسلر کا سعوی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال

چانسلر فریڈرک مرز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور خطے میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گفتگو کے دوران حوثیوں کے حملوں، بشمول ریاض ایئرپورٹ پر حملے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی کارروائیاں بند کرے اور سنجیدہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔ فریڈرک مرز نے کہا کہ ایران اور حوثیوں کی جانب سے بحری ناکہ بندیاں فوری طور پر ختم ہونی چاہئیں۔ جرمن چانسلر اور سعودی ولی عہد کے درمیان گفتگو میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے جرمنی میں توانائی کی قیمتوں پر مرتب ہونے والے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

آگے شیئر کریں:

تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!

تبصرہ کریں

مزید دنیا کی نیوز