News Logo
صفحہ اول میگزین روبرو ای پیپر

Follow Us

دنیا

مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس استنبول میں شروع

Monday, 31 August 2026

12 ویوز
مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس استنبول میں شروع

استنبول میں آج ہونے والے اجلاس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام شریک ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور چیفس آف جنرل اسٹاف بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

اجلاس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی و سکیورٹی تعاون پر اہم مشاورت ہوگی۔

سہ ملکی اجلاس میں عالمی سلامتی اور تینوں ملکوں کی دفاعی صلاحیتیں مضبوط بنانے پر غور ہوگا، تینوں ملکوں میں دفاعی صنعت میں مشترکہ پیداوار اور ٹیکنالوجی پر بات چیت ہوگی۔

اس سلسلہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کیلئے دیرپا کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تعلقات کے مسلسل استحکام اور توسیع پر اطمینان کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر حاضری دی، عقیدت و احترام کا اظہار کیا اور پاکستان اور عوام کے امن و خوشحالی ، امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیے کی اسٹریٹجک شراکت داری مشترکہ خوش حالی اور سکیورٹی کی ضامن ہے ، مکہ معاہدے نے دونوں کے اسٹریٹجک بھائی چارے کی تصدیق کی ، یہ معاہدہ پاکستان اور ترکیے کو سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے جوڑتا ہے ، ہمارے مشترکہ تحفظ اور دفاعی قوت کی راہ ہموار کرتا ہے۔

آگے شیئر کریں:

تبصرے

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں آیا۔ پہلا تبصرہ آپ کریں!

تبصرہ کریں

مزید دنیا کی نیوز